سائبر وار کا طبلِ جنگ،صرف تین دن میں بھارت سے پاکستان پر 12 کروڑ حملے
بھارتی ٹی وی چینلز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین نے محض تین دن کے اندر پاکستان کے خلاف 12 کروڑ سے زائد پوسٹیں، ویڈیوز، تبصرے اور میمز اپلوڈ کیے

لاہور(کھوج نیوز)سوشل میڈیا کی دنیا اس وقت ایک خاموش مگر خطرناک جنگ کا میدان بن چکی ہے۔ حالیہ رپورٹوں کے مطابق، بھارتی ٹی وی چینلز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا صارفین نے محض تین دن کے اندر پاکستان کے خلاف 12 کروڑ سے زائد پوسٹیں، ویڈیوز، تبصرے اور میمز اپلوڈ کیے۔
یہ منظم مہم نہ صرف نفرت انگیزی پر مبنی تھی بلکہ پاکستان کی سلامتی، نظریاتی اساس اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک منظم کوشش بھی دکھائی دی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ محض "رائے کا اظہار” نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل حملہ ہے، جو دشمن کی نئی چالوں کا پتہ دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس مہم میں کئی نامور بھارتی میڈیا ہاسز، یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز پیش پیش رہے۔ ہر ویڈیو اور پوسٹ میں مخصوص بیانیہ گھڑ کر پیش کیا گیا، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی شبیہ کو مسخ کرنا اور اندرونی طور پر عوام میں بے چینی پھیلانا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس ڈیجیٹل محاذ پر فوری اور جامع حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ یہ صرف لفظوں کی جنگ نہیں، بلکہ قومی سلامتی کا نیا محاذ ہے جہاں دشمن خاموشی سے زہرگھولرہاہے