پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل،مولانا فضل الرحمان حکومت سازی کے قریب؟

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام(ف) اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے لیے تیار دکھائی دے رہی ہے

پشاور(کھوج نیوز)خیبرپختونخوا کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آ رہی ہے، جہاں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام(ف) اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے لیے تیار دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر کیس ایک بار پھر سماعت کے لیے تیار ہے۔ اگر عدالت کی جانب سے یہ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کو نہ دی گئیں تو یہ نشستیں جے یو آئی (ف) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے کھاتے میں جا سکتی ہیں۔ اس صورت میں اپوزیشن اتحاد کا عددی برتری حاصل کرنا یقینی ہو جائے گا۔

پارلیمانی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ جیسے ہی عددی اکثریت حاصل ہوتی ہے، فورا اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی۔ اگر تحریک کامیاب ہوئی تو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ممکن ہے اور ایک نئی مخلوط حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے صوبائی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے، جو قومی سطح پر بھی اثر اندازہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button