جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ
پاک فوج کے سربراہ، جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاک فوج کے سربراہ، جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقد کی جانے والی ہیمر اسٹرائیک مشق کا گہرائی سے مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے ادارے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد جنگی حکمت عملی اور فوجی استعداد کو مزید بہتر بنانا تھا۔
جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر فوجی جوانوں کی مہارت اور پروفیشنلزم کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور جدید ترین جنگی حربوں سے لیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی مشقیں فوج کی جنگی تیاریوں کو مزید مستحکم کرتی ہیں اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتی ہیں۔
آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کے جوانوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور ملک کے دفاع کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا عزم ہمیشہ بلند رہے گا اور دشمن کے ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کیاجائیگا۔