پاکستان

گورنر پنجاب سے ہالینڈ کی سفیر کی اہم ملاقات، اہم شعبوں میں شراکت داری کا اعلان

گورنر پنجاب سے ہالینڈ کی سفیر کی اہم ملاقات، کھیلوں اور تجارت میں شراکت داری کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز)لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر مسز ہینی ڈ وریس کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، کھیلوں، تجارت اور عوامی رابطوں کے بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر نیدرلینڈز کی اعزازی قونصل جنرل عاصمہ حامد، سابق اولمپک ہاکی پلیئر فلورس جین بوویلینڈر، ڈچ پاکستانی فٹبالر کائنات بخاری اور اولمپئن خواجہ جنید بھی شریک تھے۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلوں خصوصا ہاکی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے مابین گیمز ایکسچینج پروگرام شروع کیا جائے، جس سے باہمی تعلقات کو نئی وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے نیدرلینڈز کی مدد سے انفراسٹرکچر، کوچنگ اکیڈمی اور تربیتی تبادلوں پر کام ہوگا۔

سردار سلیم حیدر خان نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹیوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز نہایت اہم ہے اور اس حوالے سے اقدامات جلد کیے جائیں گے۔ انہوں نے اقتصادی شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔

سفیر ہینی ڈی وریس نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہربان، پرامن اور محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان عوامی سطح پر وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے تاکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button