چین کا پاکستان کو بڑا تحفہ، رافیل طیارے کی موت ، بھارت میں صف ماتم
چین نے پاکستان کو سٹیلتھ ریڈار سسٹم دے دیا ہے جس کے بعد بھارت میں خوف پھیل گیا ہے کیونکہ انڈین رافیل طیارے بھی اس کی زد میں آگیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کو بڑا تحفہ دے دیا ہے جس کے بعد بھارت کے رافیل طیارے کی ناصرف موت ہوئی جبکہ بھارت میں صف ماتم بھی بچھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے ایسا ریڈار سسٹم پاکستان کو دیا ہے جس کو چین کا دل کہا جاتا ہے اور بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ سسٹم دنیا میں کسی کے پاس موجود نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چین نے ایس ریڈار سسٹم کو بنانے کے لئے 12سال خرچ کیے اور یہ ایک اینٹی سٹیک ریڈار سسٹم ہے جس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کی طرف سے دیا جانے والا سٹیلتھ ریڈار سسٹم ایسا سسٹم ہے جس کے سامنے امریکہ کا ایس ایس 35 بھی نہیں ٹھہر سکتا اس طیارے کے بارے میں امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کسی ریڈار سسٹم میں نہیں آسکتا لیکن چین کے اس سسٹم کے آگے یہ طیارہ بھی بے کار ہو کر رہ گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والا سٹیلتھ ریڈار سسٹم نے بھارت کے رافیل طیارے کو کھڈے لائن لگا دیا ہے کیونکہ یہ سسٹم رافیل طیارے کو بھی ڈیٹکٹ کر سکتا ہے جس کے بعد بھارت اپنے طیارے کو پاکستان کی طرف بھیجنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچے گا کہ کہیں ان کا طیارہ نا مار گرایا جائے یہ سسٹم چین نے اپنی فوج میں استعمال ہونے والا دیا ہے۔