پاکستان
عمران خان نے معدنیات بل پر جنید اکبر کو کیا ہدایات دیں ہیں؟جنید اکبر کا بڑا دعوی سامنے آگیا
جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے مجھے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات دیئے ہیں

پشاور(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے مجھے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات دیئے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہوگا، میں نے عمران خان کے احکامات پی ٹی آئی ارکان تک پہنچا دیئے ہیں، بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے مرکزی قیادت کو ارسال کردی۔