پاکستان
وزیراعلی مریم نواز کا بھارت سے آنے والے مریضوں کے لیے اہم حکم
وزیراعلی مریم نواز شریف کی انڈیا سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کا حکم

لاہور(کھوج نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےبھارت سے واپس آنے والے مریضوں کے لیے مفت علاج کی ہدایت کرد ی ہے ۔ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انڈیا سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔