پاکستان

مریم نواز کی بھارت کو ایٹمی وارننگ، بھارتی میڈیا میں کھلبلی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے جاندار بیان نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے جاندار بیان نے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ ایک حالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ بھارت ہم پر حملہ کرنے سے پہلے دس بار سوچے گا، کیونکہ ہمارے پاس ایٹم بم ہے جو نواز شریف نے پاکستان کو دیا تھا۔

مریم نواز کے اس بیان نے بھارتی میڈیامیں کھلبلی مچا دی ہے ۔ بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات مسلسل مریم نواز کی تقریر کے کلپس نشر کر رہے ہیں اور اسے پاکستان کی کھلی دھمکی قرار دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button