پاکستان

وزیر اعظم نے ہنگامی طور پر این سی اے کا اجلاس طلب کر دیا

وزیر اعظم نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص" کے آغاز کے بعد ملک کی اعلی عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص” کے آغاز کے بعد ملک کی اعلی عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جوابی کارروائیوں کے جائزے کے لیے بلایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جسے "آپریشن بنیان المرصوص” یعنی "آہنی دیوار” کا نام دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فجر کے وقت اس آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس میں پاکستان نے بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق "فتح ون” میزائل کے ذریعے بھارت کے متعدد اسٹریٹیجک مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز کے ساتھ ساتھ براہموس میزائل اسٹوریج کی تباہی شامل ہے۔ ان حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ یہ اتھارٹی جوہری اثاثوں اور اسٹریٹیجک پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button