پاک فوج نے بھارت کے کتنے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ؟تفصیلات منظر عام پر
آج صبح پاک فوج نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا جس میں پاک فوج نے بھارت کے دس اہم فوجی مقامات کو نشانہ بنایا

لاہور(کھوج نیوز )آج صبح نماز فجر کے بعد پاکستان فوج اور فضائیہ کے جوانوں نے بھار ت کا جنگی جنون خاک میں ملاتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا جس میں پاک فوج نے بھارت کے کئی اہم فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جس سے بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
بیاس میں براہموس میزائل کا ذخیرہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اودھمپور میں فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا اور فضائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا۔
پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر میزائل حملہ کیا گیا۔ جالندھر میں فضائی اڈے کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ گجرات میں کئی فضائی اڈے اور اسٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
دہلی کے قریب ایک میزائل حملہ کیا گیا اس کے علاوہ راجستھان میں بھی فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
سری نگر کے فضائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ چندی گڑھ میں اسلحے کے ایک بڑے گودام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
جموں میں بھی فضائی اڈے پر حملہ کیا گیا جس میں مزید 20 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر ہے تاہم اس کی تصد یق ابھی نہیں ہوئی ۔
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت میں 36مقامات پر حملے کیے ہیں جن کی تفصیل تا حال آنی ہے ۔