پاکستان

پاکستان کے جوابی وار کے بعد بھارت کی پسپائی ، مزید الجھاؤ سے اجتناب کی اپیل

پاکستان کے تازہ ترین جوابی حملے کے بعد بھارت کی جانب سے صلح کا پیغام سامنے آیا ہے

لاہور(کھوج نیوز ) پاکستان کے تازہ ترین جوابی حملے کے بعد بھارت کی جانب سے صلح کا پیغام سامنے آیا ہے۔ بھارتی فوج کی اعلی افسر کرنل صوفیہ قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مزید الجھا ؤنہیں چاہتا، بشرطیکہ پاکستان بھی تحمل کا مظاہرہ کرے۔

کرنل قریشی کا بیان آج صبح اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی افواج نے سرحدی خلاف ورزیوں پر جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کو زبردست پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اس حملے میں چند اہلکار زخمی ہوئے، جس کے بعد فوجی قیادت میں ہلچل مچ گئی۔

کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ اگر پاکستان بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button