پاکستان

بھارتی فضائی حملے میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سپردِ خاک

مادرِ وطن پر قربان ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے ریس کورس گراؤنڈ، راولپنڈی میں ادا کی گئی

راولپنڈی(کھوج نیوز)مادرِ وطن پر قربان ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے ریس کورس گراؤنڈ، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اعلی عسکری قیادت، حکومتی نمائندوں، شہید کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ فضا شہید زندہ ہیں اور پاک فضائیہ زندہ بادکے نعروں سے گونجتی رہی۔

اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف گزشتہ روز بھولاری ایئربیس پر بھارتی فضائیہ کے بزدلانہ حملے میں دیگر چار جانباز فضائی اہلکاروں کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔ شہید نے دشمن کے حملے کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کی اور آخری لمحے تک اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مادرِ وطن کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button