پاکستان

ملکی حالات سے بے خبرسینیٹرز کا سرکاری خزانے پر غیرملکی دورہ

ملک شدید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے، دوسری جانب پارلیمنٹ کے متعدد ارکان حالات سے بے خبرہو کر چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں روس کے دورے پر نکل گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایک طرف ملک شدید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے، دوسری جانب پارلیمنٹ کے متعدد ارکان حالات سے بے خبرہو کر چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں غیر ملکی دورے پر نکل گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں 17 رکنی پارلیمانی وفد روس پہنچ چکا ہے، جس میں 11 سینیٹرز کے علاوہ چیئرمین کا ذاتی عملہ بھی شامل ہے۔ یہ پورا دورہ سرکاری خزانے سے ہو رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے اس سرکاری خرچ پر دورے سے انکار کر دیا، جبکہ دیگر سینیٹرز دبئی کے راستے ماسکو پہنچ گئے۔

ملک کی گرتی ہوئی معیشت، مہنگائی اور دیگر اہم مسائل کے باوجود عوامی نمائندوں کا یہ غیر ملکی دورہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button