پاکستان
وزیر پنجاب مریم نواز کا اچانک بازار کا دورہ، سبزیوں کے نرخ خود چیک کیے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر کے ایک مقامی بازار کا اچانک دورہ کیا اور خود سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کے نرخ چیک کیے

لاہور(کھوج نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر کے ایک مقامی بازار کا اچانک دورہ کیا اور خود سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کے نرخ چیک کیے۔ ان کے اس اقدام پر بازار میں موجود شہریوں نے بھرپور انداز میں ان کا استقبال کیا اور ان کی عوامی دلچسپی کو سراہا۔
مریم نواز نے دکانداروں سے قیمتوں کے بارے میں براہ راست سوالات کیے اور خریداروں سے بھی بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہی فکر تھی کہ کہیں عام آدمی کو اشیائے ضروریہ مہنگی تو نہیں مل رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ نرخ نامے کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔



