پاکستان

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد گوگل ٹاپ سرچ ٹرینڈ میں شامل

پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں شامل ہو گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز ) پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں شامل ہو گئے ہیں۔ 12 مئی 2025 کو صبح 2 بجے گوگل ٹرینڈز کے مطابق "Aurangzeb” کی تلاش پاکستان میں اپنے عروج پر پہنچی، جہاں سرچ ویلیو 100 تک جا پہنچی جو پورے ہفتے میں سب سے زیادہ رہی۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، جو پاک فضائیہ کے ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اپنی پر اعتماد گفتگو اور دِلچسپ انداز بیان کے باعث عوام، بالخصوص نوجوانوں میں مقبول ہو گئے ہیں۔ ان کا ایک جملہ جس میں انہوں نے کہا تھا "جہاں سے دو دن پہلے چھوڑا تھا، وہیں سے شروع کرتا ہوں، PAF vs IAF، 6-0″، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ یہ بیان اس وقت دیا گیا جب پاکستان کی جانب سے پانچ بھارتی طیارے مار گرانے کی اطلاعات سامنے آئیں، جن میں تین رافیل، ایک ایس یو-30، ایک میگ-29 اور ایک ڈرون شامل تھے۔

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، جو 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع ہونے والے بھارتی حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ ان بھارتی حملوں میں کئی بے گناہ شہری، بشمول خواتین، بچے اور بزرگ جاں بحق ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button