پاکستان

پاکستان اور بھارت میں قیدیوں کا تبادلہ، کتنے قیدیوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا ؟

انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیاجبکہ پنجاب رینجرز اہلکار محمد اللہ کو پاکستان کے سپرد کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے کتنے قیدیوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا اور ان قیدیوں کا تبادلہ کون سے بارڈر پر ہوا ہے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں واہگہ اٹاری بارڈر پر ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستان کے سپرد کیا گیا ہے جو پہلے سے بھارتی حراست میں تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ان دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی، واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button