پاک بھارت جنگ بندی، نوازشریف کی سیاسی افق پر دبنگ انٹری
پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت کردار ادا کیا، قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاک بھارت جنگ بندی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیاسی افق پر دبنگ انٹری دے دی ہے جس پر سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا جبکہ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی سلامتی کے لیے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
صدر ن لیگ کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔



