پاکستان

صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مشکور ہیں جو دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملاکر دیکھ سکتے ہیں

گجرانوالہ(کھوج نیوز)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچاور کرنے کے لیے تیار ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں، پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوریہ ریاست ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button