پاکستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنا اعزاز کس کے نام کیا؟ تفصیل آگئی
فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں' یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: عاصم منیر

راولپنڈ ی(کھوج نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنا اعزاز کس کے نام کیا؟ اور یہ اعزاز ان کو کیوں دیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں اور میں فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔