بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا طالبان نیٹ ورک سے رابطہ،پاکستان میں کون نشانے پر
عالمی انٹیلیجنس دنیا میں ہلچل مچا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) عالمی انٹیلیجنس دنیا میں ہلچل مچا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایک سابق امریکی سی آئی اے اہلکار نے ایک انٹر ویو میں دعوی کیا ہے کہ بھارت مبینہ طور پر طالبان کے ایک نیٹ ورک کو استعمال کر رہا ہے تاکہ کشمیری مجاہدین کو پاکستان میں نشانہ بنایا جا سکے۔
سابق سی آئی اے اہلکار نے بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان اور قبائلی علاقوں میں سرگرم بعض طالبان گروہوں کو مالی اور اسلحہ کی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے اندر کشمیری مجاہدین کو ٹارگٹ کیا جا سکے۔
اہلکار کے مطابق، یہ ایک "پراکسی وار” ہے جس کا مقصد نہ صرف کشمیر کی مزاحمت کو کمزور کرنا ہے بلکہ پاکستان کے اندر سکیورٹی عدم استحکام پیدا کرنا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشنز انتہائی خفیہ اور پیچیدہ نیٹ ورکس کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں تاکہ ان کا پتہ لگانا مشکل ہو۔