پاکستان

کیا میں چرس پینے والا لگتا ہوں ،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف مہم چلادی

ایمل ولی خان نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)کیا میں چرس پینے والا لگتا ہوں ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے چیئرمیں پی ٹی اے کے خلاف مہم چلادی , عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کے وضاحتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروادی۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران پیدا ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کے خلاف تحریکِ استحقاق پیش کردی۔ آج سینیٹ اجلاس کے دوران ایمل ولی خان نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے پسماندہ علاقوں کے اجلاس میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔وضاحتی بیان کے مطابق انھوں نے واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔تاہم ایمل ولی نے وضاحتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی غلطی نہیں، بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا اقدام ہے، وہ ایسے ریمارکس کیسے دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button