35Aجے لڑاکا طیارے اب پاکستان میں بنیں گے’ چین کا امریکا اور بھارت کیلئے تہلکہ خیز سرپرائز
چین اپنے جدید ٹیکنالوجی کے حامل J35A ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو اپنے دیرینہ سٹریٹجک حلیف پاکستان تک پہنچانے میں نمایاں طور پر تیزی لایا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) 35Aجے لڑاکا طیارے اب پاکستان میں بنیں گے؟ اس حوالے سے چین نے امریکا اور بھارت کے تہلکہ خیز سرپرائز دے دیا ہے جس کے بعد مودی سرکار پریشان ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین اپنے جدید ٹیکنالوجی کے حامل J35A ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو اپنے دیرینہ سٹریٹجک حلیف پاکستان تک پہنچانے میں نمایاں طور پر تیزی لایا ہے، اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ہندوستان پاکستان تنازعہ کے بعد چین کی طرف سے یہ ایک "انعام” ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف فی الحال ان پیشرفتوں کے درمیان چین کے دورے پر ہیں، ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پاکستان کو J35A فائٹر جیٹ کے 30 طیاروں کے پہلے بیچ کے اب اگست 2025 کے اوائل میں ہی اسلام آباد پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے، اس فوجی منتقلی کی اسٹریٹجک نوعیت کو مزید اجاگر کرتے ہوئے، اعلی سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے ادائیگی کے سازگار آپشن کے ساتھ ساتھ J35A لڑاکا طیاروں پر پاکستان کو 50 فیصد کی تک چھوٹ کی پیش کش بھی کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ چین کی جانب سے سامنے آنے والی اس پیشرفت کو حالیہ تناؤ کے دوران پاکستان فضائیہ کی ہندوستان کے خلاف کارکردگی کے لئے براہ راست "انعام” کے طور پر دیکھا جارہا ہے، پاکستان کی جانب سے J35A ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹرز 40 طیاروں کی خریداری کا ارادہ پہلی بار 2024 کے آخر میں ظاہر کیا گیا تھا، اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین ابتدائی معاہدے میں پہلے ہی موجودہ سال کے اندر 30 طیاروں پر مشتمل بیچ J35A طیاروں کی فراہمی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔