پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی،عدالت عالیہ نے حکم جاری کردیا

جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی،عدالت عالیہ نے حکم جاری کردیا،رپورٹ کے مطابق عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں ۔ کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی ، جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تھے۔عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی تاحال دور نہیں کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button