پاکستان

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم کا بھارتی مندوب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کے بے دریغ قتل میں ملوث ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم کا بھارتی مندوب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کے بے دریغ قتل میں ملوث ہے، پاکستان پر بلا اشتعال حملوں میں جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، گول مول باتوں سے حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھارتی سرپرستی کو بھی بے نقاب کردیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھارتی سرپرستی کو بے نقاب کردیا۔ سلامتی کونسل میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت مسلسل دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عملی مدد فراہم کرتا ہے، جن میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں معصوم شہریوں کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے میں معصوم بچوں کی جانیں لی گئیں اور درجنوں زخمی ہوئے، کسی بھی قسم کی گول مول باتیں ان حقائق کو چھپا نہیں سکتیں۔صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بے دریغ قتل کرتا ہے، پاکستان پر بلا اشتعال حملوں میں جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button