پاکستان

کیاحکومت دفاعی بجٹ میں اضافہ کرے گی ؟ وفاقی وزیر احسن اقبال نے حقائق سامنے رکھ دئیے

۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)کیاحکومت دفاعی بجٹ میں اضافہ کرے گی ؟ وفاقی وزیر احسن اقبال نے حقائق سامنے رکھ دئیے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔سیکریٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کیحوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دبا نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button