پاکستان

ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

حکومت نے بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے پاکستانیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد سب سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاسپورٹ قوانین مزیدسخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button