پاکستان
دورہ ایران، وزیراعظم شہباز شریف تہران پہنچ گئے
وزیرِاعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے' ایرانی صدر کی جانب سے وزیرِ اعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائیگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف دو روزہ دورہ ایران کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے ہیں ، تہران کے مہر آباد ایئر پورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستان میں ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہبازشریف ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر کی جانب سے وزیرِ اعظم شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائیگا۔