پاکستان

عمران خان نے پارٹی کارکنوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیئے جا رہے، 8مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کارکنوں کے لئے خطرے گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیئے جا رہے، 8مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔

تحریک کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کواسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوؤں گا جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، وقت بدل چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button