پاکستان

بھارتی وزیراعظم کے بیانات پر دفترخارجہ کا رد عمل آگیا

پریس ریلیز میں کہا کہ اس قسم کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی صریحا خلاف ورزی ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز )پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے گجرات میں دئیے گئے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی۔

وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس قسم کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس بیان کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے جار ی منصوبے سے تو جہ ہٹانا ہے۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی آئے روز بڑھتی ہوئی بیان بازی کا نوٹس لے جس سے علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے امکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button