این سی سی اے کی بڑی کارروائی ، انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا
این سی سی اے ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ سے چلایا جانے والا انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑلیا

ملتان(کھوج نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) ملتان کی کارروائی میں مظفرگڑھ سے چلایا جانے والا انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا۔ غیرملکی ماسٹرمائنڈ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، 6 بچے برآمد بھی کرلیے گئے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان کی کارروائی میں مظفرگڑھ سے چلایا جانے والا انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا۔ انٹر نیشنل پورنوگرافی نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ غیر ملکی نکلا۔ گرفتارملزمان میں جنید اورعرفان شامل ہیں، جن سے 6 بچے بھی برآمد کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق 6 سے 8 سال کے بچوں کی ویڈیوز بنا کربیرون ملک مختلف ویب سائٹس کو فروخت کی جاتیں تھیں، اگروہ بچوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا اور کچھ بچوں کو پیسے دیگر کو بلیک میل کیا جاتا۔ گرفتار ملزمان جنید اور عرفان سے الیکٹرانک آلات اور سینکڑوں ویڈیوز برآمد کرلی گئی، ملزمان نے اسٹوڈیو بھی بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل پورنو گرافی نیٹ ورک کے متاثرہ بچوں کی تعداد 50 سے زائد ہے، این سی سی اے نے بازیاب 6 بچے بحالی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔