پاکستان

اب میں برداشت نہیں کروں گا ،سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سنا دیا

تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں

اڈیالہ(کھوج نیوز)اب میں برداشت نہیں کروں گا ،سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سنا دیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کیلیے کھلے ہیں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا، رعایت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا، پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب میں برداشت نہیں کروں گا اگر کوئی سامنے نہ آیا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا، احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا۔ 5، 6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علیمہ خان کے کچھ لو کچھ دو کے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر کچھ لو کچھ دو کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button