پاکستان

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی ،کب اور کس کے ساتھ ہو رہی ہے؟

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کے لیے رشتہ طے ہوگیا

لاہور (کھوج نیوز )مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کے لیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریبا ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی شادی سابق سینیٹر سیف الرحمن کی صاحبزادی عائشہ سیف کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں جنید اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

جنید صفدر برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب لاہور میں مقیم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button