پاکستان

بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں ،وزیرخارجہ نے نشاندہی کردی

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے، بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں ،وزیرخارجہ نے نشاندہی کردی،رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کردیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے، بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے، پاکستان عالمی سطح پر مقف اجاگر کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button