پاکستان

پی ٹی آئی وزیراعظم شہبازشریف سے مذاکرات پر آمادہ ہو گئی،شرائط بھی سامنے رکھ دیں

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملکی معاملات پر ہم کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں، البتہ اقتدار میں موجود جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ ہم نے پہلے بھی حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث مذاکرات ختم کئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کا اختیار رکھنے والوں سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگر شہباز شریف فیصلے کرسکتے ہیں تو ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم خود کسی کے رحم و کرم پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات برائے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button