پاکستان

امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ گورنر اور وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزرا اور ارکانِ اسمبلی بھی شریک ہوں گے

کوئٹہ(کھوج نیوز)امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے۔جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین، گورنر، وزیرِاعلی، صوبائی وزرا، ارکانِ اسمبلی شرکت کریں گے۔جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ گورنر اور وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزرا اور ارکانِ اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔

جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس خصوصی جرگے میں صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ان کے ہمراہ کابینہ کے اراکین بھی موجود ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button