عمران خان کا بڑا اعلان، ڈنڈے سوٹے تیار، حکومتی تیاری مکمل
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا' بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد ڈنڈے سوٹے بھی تیار کرلیے گئے ہیں جبکہ حکومت نے بھی تیاری مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہو گا بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا، وکلاء اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی، اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈرشپ کے باریمیں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈخودکریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، 5 جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچاؤ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔ سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں، اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔