پاکستان
عمران خان کی رہائی”اب دلی دوراست” پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں نے گواہی دیدی
عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی ”اب دلی دو راست” ، پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں نے گواہی دے کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، بانی پی ٹی آئی نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کہا گیا کہ 9 مئی پر معافی مانگیں تو سب ٹھیک ہو گا۔