وفاقی وزیر ریلوے کی بڑی کامیابی، کتنی کمائی کر ڈالی، حکومت کو سرپرائز دیدیا
پاکستان ریلویز نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 83 ارب کا ریکارڈ ریونیو درج کیا ، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 77 ارب روپے ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر ریلوے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی کمائی کر کے حکومت کو چونکا دینے والا سرپرائز دے دیا ہے جس کے بعد بلے بلے ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کا گزشتہ سال کا 88 ارب روپے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے روشن امکانات ہیں۔ ڈویژنل کنٹری بیوشن کے لحاظ سے کراچی ڈویژن نے 38 ارب روپے ریونیو کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور نے 10.75 ارب روپے کمائے جبکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی آمدنی ریکارڈ کی۔ پاکستان ریلویز نے رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو درج کیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 77 ارب روپے ہے۔ پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق مسافر ٹرینوں سے 42 ارب روپے، مال بردار ٹرینوں سے 29 ارب روپے اور دیگر ذرائع سے 12 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔