پاکستان اور افغانستان کے سفارتی تعلقات میں توسیع، جلد اسلامی بلاک بنے گا؟
فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آوازمیں آواز ملائی اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے: علامہ راغب نعیمی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور افغانستان کے سفارتی تعلقات میں توسیع ہونے کے بعد بہت جلد اسلامی بلاک بنے گا؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آوازمیں آواز ملائی اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے کے افغان حکومت کے بیان پر خوشی کا اظہار بھی کردیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ پاکستان نے فتنہ الہندوستان کے خلاف اقدامات اٹھائے تو ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور ترکمانستان پاکستان کے ہم آواز ہوگئے، اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔