پاکستان

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ چین، کتنے ارب ڈالرز آئیں گے؟ پتا چل گیا

یہ دورے سول اور فوجی قیادت کے مشترکہ دو طرفہ مذاکرات اور میزبان ممالک کی حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرنے کے سلسلے کا حصہ ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ چین، کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائے گا؟ اس حوالے سے پتا چل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جون کے دوسرے ہفتے میں چین اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس ماہ کے دوران وہ دیگر اہم خلیجی ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ دورے سول اور فوجی قیادت کے مشترکہ دو طرفہ مذاکرات اور میزبان ممالک کی حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرنے کے سلسلے کا حصہ ہوں گے۔ دورے الگ الگ ہوں گے اور ان کے شیڈول سفارتی ذرائع سے طے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور کچھ اہم وفاقی وزرا بھی ان اہم دوروں میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چین کا دورہ خاص اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ بیجنگ نے ہر ممکن مدد فراہم کر کے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button