پاکستان

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال کا سامنا

ایف بی آر نے مئی 2025 میں 935 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر لیا جبکہ مئی میں 1110 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال کا سامنا ہے، مجموعی خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ز ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مئی 2025 میں 935 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر لیا جبکہ مئی میں 1110 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر تھا، ایف بی آر کو مئی کے مہینے میں 175 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 244 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں11 ہزار 240 ارب روپے ہدف مقرر تھا۔ جولائی تا مئی مجموعی خسارہ 1016 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔رواں مالی سال نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12 ہزار 330 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کا اصل ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button