پاکستان

بھارتی بیانیہ پٹ گیا،پاکستان کو سلامتی کونسل میں اہم عہدہ مل گیا

اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی بیانیہ پٹ گیا،پاکستان کو سلامتی کونسل میں اہم عہدہ مل گیا،رپورٹ کے مطابق سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی کی صورت میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ دفن ہوگیا۔اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے۔ جبکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی پاکستان کریگا۔طالبان کے اثاثے منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق فیصلے بھی یہی کمیٹی کریگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد پاکستان کو ہر محاذ پر کامیابی مل رہی ہے۔ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست فاش دی ہے۔اس وقت پاکستان کا سفارتی وفد دنیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد اس وقت امریکا میں موجود ہے۔اس سے قبل سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کے پاکستان کے خلاف بیانیے کو مسترد کیا، اور اپنا مقف سامنے رکھا۔سفارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت ملنے سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بیانیہ دفن ہو گیا اور پاکستانی مقف کو پذیرائی ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button