پاکستان
پاک بھارت جنگ کے دوران اشتعال انگیز بیانات، علیمہ خان کی عید کے بعد طلبی
این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، یوٹیوبر آفتاب اقبال، صنم جاوید اور فلک جاوید کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جمعرات کو طلب کرلیا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاک بھارت جنگ کے دوران اشتعال انگیز بیانات دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی عید کے بعد طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، یوٹیوبر آفتاب اقبال، صنم جاوید اور فلک جاوید کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ نوٹس میں چاروں افراد کو 5 جون بروز جمعرات کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کو انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔