پاکستان

پاکستان سے فضائی جنگ کی تربیت ,کتنے ممالک نے درخواست کردی ؟رپورٹ آگئی

وزیر مملکت سید طارق فاطمی، جنہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی وکٹرووچ لاوروف کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی تھی، نے جمعرات کو ماسکو سے وطن واپسی سے قبل دو مزید اہم ملاقاتیں کیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان سے فضائی جنگ کی تربیت کتنے ممالک نے درخواست کردی ؟رپورٹ آگئی
طارق فاطمی کی ماسکو سے وطن واپسی سے قبل دو مزید اہم ملاقاتیں، بنیادی خارجہ پالیسی مشیر اور روسی وزیر توانائی شامل؛ پاکستان توانائی کے شعبے میں وسیع تر تعاون کا خواہاں، ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفارتی حکمت عملی (یا جارحانہ سفارت کاری) شاندار نتائج دے رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی/وزیر مملکت سید طارق فاطمی، جنہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی وکٹرووچ لاوروف کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی تھی، نے جمعرات کو ماسکو سے وطن واپسی سے قبل دو مزید اہم ملاقاتیں کیں۔ روس کی پاکستان کے بارے میں پالیسی میں تبدیلی سید طارق فاطمی کی ملاقاتوں کے دوران واضح طور پر نظر آئی۔ روسی عام طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات میں غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماضی میں روس نے بھارت کی واضح اور کھلے عام حمایت کی ہے۔ اعلی سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ طارق فاطمی، جو روسی امور کے ایک تسلیم شدہ ماہر ہیں اور روسی زبان پر عبور رکھتے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیلا روس سمیت متحدہ عرب امارات ،قطر ،ہالینڈ نے پاکستان سے فضائی جنگ کی تربیت حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button