پاکستان

وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس کمیٹی روم نمبر دو میں ہوا

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 26-2025 کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس کمیٹی روم نمبر دو میں ہوا۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور تھی۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button