پاکستان

پیپلز پارٹی کے پاس چوائس نہیں ،پرانی تنخواہ پر حکومت کے ساتھ رہے گی،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا دعویٰ

خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ پر تنقید کرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ پر تنقید کرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے اسی لئے وہ زبانی بیانات دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پرانی تنخواہ پر کام جاری رکھے گی ۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس سخت زبانی احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کوئی بڑا سیاسی فیصلہ لینے نہیں جا رہی، اس لیے حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے اہم ترین ذرائع کا دعوی ہے کہ پیپلزپارٹی موجودہ دور حکومت میں پرانی تنخواہ پر کام جاری رکھے گی، کیوں کہ پی پی کے پاس حکومت کا ساتھ دینے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے، اس لیے سخت بیانات اور احتجاج کے باوجود حکومتی اتحاد میں رہے گی۔دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے متعدد اہم رہنما حکومتی رویے سے دل برداشتہ ہیں، وہ ترقیاتی اسکیموں کی عدم منظوری اور کام نہ ہونے پر نالاں ہیں، اور بلاول بھٹو سے شکایت کر رہے ہیں جس کی وجہ بلاول بھٹو پر حکومت سے احتجاج کے لیے شدید دبا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button