اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستانیوں کیلئے بڑا حکمنامہ جاری
پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظر ثانی کی ہدایت کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسرائیل کے ایران پر حملے کرنے کے بعد پاکستانی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد شہری حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔ ذرائع کے مطابق زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایران میں پاکستانی زائرین کی وطن واپسی میں معاونت کی ہدایت کردی، انہوں نے ایران میں پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لئے ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر دفترخارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ زائرین کی حفاظت کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں اور صورتحال معمول پر آنے تک دفترخارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہیں۔