پاکستان
حج کے دوران کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہوا؟ رپورٹ آگئی
رواں سال دوران حج ایک درجن سے زائد پاکستانی حجاج انتقال کرگئے' رواں سال انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں سال حج کے دوران کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہوا؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس نے ملک بھر کے ہر حصے میں افسردگی پھیلا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال حج کے دوران سعودی عرب میں موجود 18 پاکستانی حاجی وفات پاگئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افراد کی ہے، پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور بیماری کے باعث ہوا جب کہ وفات پانے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے جب کہ رواں سال انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔