پاکستان

آج کہاں کہاں سورج آگ برسائے گا ،کن مقامات پر بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔کھوج نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 51، بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49، دادو، روہڑی، نورپور تھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button