پاکستان
بھارت نے پانی روکا تو پھر ہم کیا کریں گے؟بلاول بھٹو نے دنیا پر واضح کر دیا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلہ کو واپس لینا پڑے گا

لندن(ویب ڈیسک)بھارت نے پانی روکا تو پھر ہم کیا کریں گے؟بلاول بھٹو نے دنیا پر واضح کر دیا،رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلہ کو واپس لینا پڑے گا۔ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ۔
بلاول بھٹو نے کہا پانی روکنا پاکستان کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ پانی ہماری بقا ہے، اپنے حق سے کسی صورت دستبرار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں ھارت کا ہاتھ ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔